بھاگ فری میڈیکل کا ٹیم واپسی پر ڈاکووں ہاتھوں لٹ گیا

 


بھاگ ( نامہ نگار )  بھاگ  گاؤں سونا خان میں سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ سے واپسی کے دوران میڈیکل ٹیم کو مبینہ طور پر مسلح ڈاکوؤں نے روک کر موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ آج تقریباً 2:45 بجے سہ پہر پیش آیا۔ سول ہسپتال بھاگ کے ایم ایس ڈاکٹر مشتاق احمد ابڑو اور میڈیکل ٹیم کے ارکان ڈاکٹر محمد یوسف، حاجی عبدالغفار، صدورہ خان، سعید احمد، لعل بخش اور غلام نبی فری میڈیکل کیمپ سے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیکل ٹیموں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post