گڈانی کشتی الٹ جانے سے 3 افراد لاپتہ ،ہرنائی کوئلہ کان میں 8 افراد دب گئے ،شال روڈ حادثہ 2 نوجوان ھلاک،ہیرونک حادثہ ایک کھلاڑی ھلاک

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) مقبوضہ بلوچستان کے  ساحلی علاقہ گڈانی کی سمندر میں ایک کشتی الٹ جانے سے 6 افراد ڈوب گئے تین کو بیہوشی کی حالت میں ماہیگیروں نے اپنی مدد آپ نکال دی جبکہ 3 تاحال لاپتہ ہیں ۔
دوسری جانب
ہرنائی شاہرگ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے 8 کان کن پھنس گئے ،جن میں سے مزدوروں نے دو کو شدید زخمی حالت میں نکال دیا جبکہ 6 کو نکالنے کیلے کام تیزی سے جاری ہے ۔
دریں اثناء
کوئٹہ کے علاقہ کل سریاب روڈ پر پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار  نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

دریں اثناء ہیرونک کراس مین روڈ پر کھلاڑیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں ایک شخص غفار ولد سید سکنہ کولواہ حال آسکانی آپسر جاں بحق ہوگیا جبکہ زبود ولد حاتم، عنایت ولد دولت اور وسیم ولد محراب زخمی ہوگئے ۔

جاں بحق ہونے والے اور دیگر کھلاڑی ہوشاب میں کھیلنے کے لیے جا رہے تھے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ہوشاب سینٹر کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post