اسپورٹس مین نوجوان شہید جلیل احمد بادینی کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

 


نوشکی ( نامہ نگار) نوشکی شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ اور اسپورٹس مین نوجوان شہید جلیل احمد بادینی کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، اسپورٹس مینوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے نوشکی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، چوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی نوشکی پریس کلب کے سامنے پہنچی، جہاں مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر میر خورشید جمالدینی، شکیل ثاقب جمالدینی، بیبرگ بلوچ، عطاء اللہ مینگل اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف نوشکی شہر کے چاروں اطراف فورسز کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب مسلح قاتلوں، چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔
مقررین نے کہا کہ اسپورٹس مین شہید جلیل احمد بادینی، پروفیسر غمخوار حیات اور ماسٹر اکرم جمالدینی کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post