کوئٹہ ( نامہ نگار ) سانحہ سورب گدر کیخلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر بلوچستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں مظاہرہ کیاگیا ،مرکزی ریلی کوئٹہ میں نکالی گئی جہاں پارٹی رہنماوں نے شرکت کی اس طرح قلات بی این پی کی مرکزی کال پر بی این پی قلات کے زیراہتمام سوراب کے علاقے گدر میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف خان میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت بی این پی سنٹرل کمیٹی کے رکن میر مراد جان مینگل نے کی۔ اس موقع پر بی این پی قلات کے ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالعلیم مینگل، آغا قلندر جان احمدزئی، میر منیر احمد شاہوانی، وڈیرہ رحیم مینگل، غلام مصطفیٰ مینگل، اصغر عمرانی، ضلعی کسان سیکریٹری سلیم عمرانی، عبدالرزاق عمرانی اور عبدالوحید مینگل سمیت دیگر ضلعی عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔
مظاہرے میں بی ایس او کے عہدیداران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے گدر واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
خضدار میں بھی
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر سانحہ سوراب کے خلاف خضدار میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی بی این پی کے ضلعی آرگنائزر چئیرمین لعل جان بلوچ اور تحصیل آرگنائزر سفر خان مینگل کی قیادت میں پارٹی آفس سے برآمد ہوئی ریلی کے شرکاء مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر مظاہرہ کی شکل اختیار کی ریلی کے شرکاء سے ضلعی آرگنائزر چئیرمین لعل جان بلوچ حاجی محمد ایوب عالیزئی حاجی منیر احمد رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوراب میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا کراچی سے سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ مارکر ان کے ملازمین کو اغواء کرنا اور خضدار کے علاقہ گورو میں معصوم طالب علم کی شہادت مظالم کی انتہاء ہے بی این پی ایسے نا انصافیوں کے خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھے گی ان تمام واقعات کا شفاف تحقیقات کی جائے سردار اختر مینگل کے مغوی ملازمین کو منظر عام پر لایا جائے اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری مظالم کا خاتمہ کرکے عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے مقررین کے خطاب کے بعد ریلی و مظاہرہ کے شرکاء پر امن طریقے سے منتشر ھو گئے.
علاوہ ازیں
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی مرکزی کال پر سانحہ سوراب گدر کے خلاف بی این پی ضلع مستونگ کے زیر اہتمام سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد انور مینگل، سابق ضلعی صدر حاجی نذر جان ابابکی، حاجی غفار جان مینگل، میر فرید مینگل، چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ، منیر آغا بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔۔۔۔ اس موقع پر مظاہرین نے سانحہ سوراب گدر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بمباری اور شیلنگ کے نتیجے میں معصوم بچوں، خواتین اور دیگر بے گناہ شہریوں کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، واقعے میں ملوث عناصر اور شیلنگ کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔۔۔مظاہرین نے کہا کہ سانحہ سوراب گدر نے ہر باشعور انسان کو رنجیدہ کردیا ہے۔ ایسے واقعات سے عوام میں تشویش اور بے چینی پیدا ہوتی ہے، اس لیے حکومت واقعے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف تحقیقات کرائے اور حقائق قوم کے سامنے لائے۔۔۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے، اور واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔۔۔مظاہرین نے واضح کیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے بنیادی حقوق اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔۔۔ سانحہ سوراب گدر کے خلاف بی این پی کی مرکزی کال پر صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔
دریں اثناء
تربت۔۔بی این پی کے زیراہتمام سوراب واقعہ کے خلاف تربت پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیاگیا ،سانحہ سوراب میں جیٹ جہازوں کی بمباری میں معصوم شہریوں کی ھلاکتوں کی مذمت
کی گئی ۔



