تربت( نامہ نگار) کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں محکمہ فشریز کے انسپکٹر عطاء اللہ نوشیروانی ولد مرحوم قائم خان نوشروانی اور ان کے اہلخانہ شامل ہیں۔ عطاء اللہ کا تعلق بلیدہ کے علاقے چھب سے ہے، جبکہ وہ حالیہ عرصے میں اوورسیز کالونی تربت میں رہائش پذیر تھے۔
واضح رہے کہ کوسٹل ہائی وے کے B2 ایریا میں باؤزر اور ٹویوٹا کرولا کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کرولا میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
