مستونگ (نامہ نگار) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گیت کے مقام پر باغ میں کام کرنے والے مزدوروں پر مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت گل خان مغیری ساکن حاجی شہر، عمران بلوچ ساکن حاجی شہر، عبیداللہ بلوچ ساکن حاجی شہر اور جہانزیب ابڑو کے نام سے ہوا ہے۔
جبکہ دو کی شناخت باقی یے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تمام جاں بحق اور زخمی افراد باغ میں مزدوری کا کام کرتے تھے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ حملے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
