خضدار مسلح افراد نے میرا ٹرک روکا، آم اتار لیے، پھر ٹرک واپس کر دیا، ٹرک ڈرائیور کا دعویٰ

 


خضدار ( نامہ نگار )
خضدار کے پہاڑی علاقے میں ٹرک ڈرائیور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد نے اس کا ٹرک روک کر اس سے پوچھا کہ گاڑی میں کیا سامان موجود ہے۔

ڈرائیور کے مطابق، اس نے جواب دیا کہ ٹرک میں آم لوڈ ہیں۔ اس پر مسلح افراد نے کہا، “آم کہاں لے جا رہے ہو؟ ہم بھی آم کے بڑے شوقین ہیں، ادھر لے آؤ۔”

ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ٹرک سے تمام آم اتار لیے اور اسے کچھ دیر وہیں رکنے کا کہا۔ بعد ازاں ٹرک اور ڈرائیور کو جانے کی اجازت دے دی۔

ٹرک ڈرائیور نے دعویٰ کیا کہ واقعہ پیش آنے کے باوجود اس کا ٹرک واپس کر دیا گیا، تاہم تمام آم اپنے ساتھ لے گئے۔

اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post