سرفراز بگٹی نے بالوں کی ٹرانسپلانٹ بھی اپنے دورِ حکومت میں کرائی، سردار اختر مینگل

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے کا ہر سال پیش کیا جانے والا بجٹ عوام کے بجائے حکمران طبقے کے مفادات کا عکاس نظر آتا ہے۔
اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے بالوں کی ٹرانسپلانٹ بھی اپنے دورِ حکومت میں کرائی۔ اختر مینگل نے مزید کہا کہ اگر سرفراز بگٹی کے 10 سال پہلے اور موجودہ طرزِ زندگی کا موازنہ کیا جائے تو کئی سوالات جنم لیتے ہیں، اس کے باوجود وہ خود کو منافع خور نہیں کہتے۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post