آواران( نامہ نگار ) آواران ہار بازار سے تعلق رکھنے والے معروف نوجوان اور جاوید فٹ بال کلب کے کیپٹن عادل صادق موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے ، جہاں وہ تاحال زیرِ علاج ہیں۔ اہل خانہ، دوست احباب، کھلاڑیوں اور علاقے کے عوام نے عادل صادق کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
