کیچ مند گوک میں دو گھروں پر مبینہ چھاپے، دو نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا

 

کیچ ( نامہ نگار ) کیچ  کے علاقے مند گوک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 3:00 بجے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر رسول بخش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق، فورسز نے رسول بخش کے کمسن بیٹے سہیل رسول بخش کو زبردستی اپنی تحویل میں لے لیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران گھر میں موجود خواتین اور بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور تشدد کیا گیا، جبکہ اہلِ خانہ کے موبائل فون بھی اپنے ساتھ لے لیے گئے۔ خاندان کے مطابق، جب انہوں نے سہیل کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی تو فورسز نے مبینہ طور پر دھمکی دی کہ اگر مزاحمت جاری رکھی گئی تو ان کے دوسرے بیٹے کو بھی ساتھ لے جایا جائے گا۔
اسی رات تقریباً 3:30 بجے، متاثرہ خاندان کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، عزیز بلوچ کے گھر پر بھی مبینہ طور پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے ان کے بیٹے حمزہ عزیز کو بھی زبردستی اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور اِن کے فیملی کو کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post