کوئٹہ باپ اور بھائی نے نوجوان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ جلیل احمد ولد محمد یوسف قوم رِند، سکنہ بھوسہ منڈی، نے اپنے والد محمد یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی منظور احمد ولد محمد یوسف سے اظہارِ لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ منظور احمد کافی عرصے سے گھر سے لاپتا ہے اور اس دوران اہل خانہ کا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ منظور احمد کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے وہ کسی کالعدم تنظیم، غیر قانونی سرگرمی یا کسی بھی تخریبی کارروائی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس سے ان کا اور ان کے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
پریس کانفرنس میں موجود والد محمد یوسف نے بھی اپنے بیٹے کی سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کا کسی بھی غیر قانونی عمل سے کوئی تعلق نہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post