آواران ( نامہ نگار ) آواران کے رہائشی عبدالحق بلوچ جو گوادر میں سکول چلا رها تھا، ریاستی سیکورٹی فورسز نے 6 ' 7 مہینے پہلے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا اور آج صبح اسکی مسخ شده لاش دیگر 5 افراد کے ساتھ گوادر میں پھینک دی گئی۔
یاد رہے کہ عبدالحق جبری طور پر لاپتہ رمضان بلوچ کے بھائی ہیں، جو پچھلے کئی سالوں سے ریاستی نامعلوم زندان میں قید ہے، جسکے کم عمر بیٹے علی حیدر نے والد کی بازیابی کے لیے انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹاتے چلے آرہے ہیں ،مگر ریاست نے انصاف دینے کے بجائے خاندان کے ایک اور فرد کو بغیر کسی جرم کے قتل کردیا۔
