![]() |
| کھڈ کوچہ سے شکیل کی نعش برآمد |
صحبت پور ( نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں تھانہ جیا خان کی حدود سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق نعشیں گوٹھ اسحاق کھوسہ کے قریب سے ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تاحال تینوں مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے،جبکہ واقعے کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں بھی معلومات سامنے نہیں آسکے ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
علاوہ ازیں
ضلع مستونگ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گیت کے مقام پر ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شکیل ولد قیصر سکنہ ڈیر ہ مراد جمالی کے نام سے ہوا ہے ۔
