ڈھاڈر( نامہ نگار ) ڈھاڈر بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بگٹی جوان شدید زخمی ذرائع کے مطابق زخمی نوجوانوں کا تعلق تحصیل سوئی اور پھونگ قبیلے سے بتایا جارہا ہے جنکے نام درج ذیل ہے میر حاجی پھونگ لال دین عرف فوجی جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔