خضدار( نامہ نگار )خضدار انصاف کی منتظر ایک اور بیٹی کی فریاد
شہدادکوٹ کی رہائشی سائمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے کراچی سے اغواء کیا گیا اور چار ماہ بعد بازیاب کرایا گیا، مگر کراچی میں مبینہ اغواء کاروں کے خلاف درخواستیں جمع کرانے کے باوجود سندھ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
متاثرہ لڑکی انصاف کی اپیل لے کر خضدار پریس کلب پہنچ گئی اور سندھ حکومت، سندھ پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اسے انصاف مل سکے۔