کھڈکوچہ کے پرامن عوام کو اجتماعی سزا دینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔سردار نوراحمد بنگلزئی

 


کوئٹہ ( پریس ریلیز)  مستونگ
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بنگلزئی قبیلے کے سربراہ #سردارنوراحمدبنگلزئی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کیے گئے کرفیو کو بلا جواز اقدام اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھڈکوچہ کے پرامن عوام کو اجتماعی سزا دینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں کرفیو کے باعث روزمرہ زندگی کے امور مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں علاقے کے باغات اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں طلبہ کی تعلیم، مریضوں کا علاج معالجے کیلئے رسائی، کاروباری سرگرمیاں اور عام شہریوں کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے اور اب ایسے اقدامات سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے انہو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے ایسے اقدامات اختیار کرے جن سے عوام کو بلا وجہ روز مرہ کے امور کی انجام دہی اور روز گار سمیت دیگر اقدامات کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ بلوچستان میں پہلے ہی حالات کشیدہ ہیں اور لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں انہوں نے محکمہ داخلہ اورمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کھڈکوچہ میں نافذ کرفیو کے فیصلے پر فوری طور پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے ختم کیا جائے تاکہ عوام معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیںاور انہیں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کھڈکوچہ کے عوام کے جائز حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوام ہی انکی طاقت اور قیمتی اثاثہ ہیں عوام کی مشکلات کو حل کر نے اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہوں گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post