کوئٹہ ( نامہ نگار)
بلوچستان کے ادارلحکومت کوئٹہ کوئلہ پھاٹک کے قریب ڈکیتی دوران مزاحمت پر نوجوان ھلاک ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں
گزشتہ رات شہدائے زیارت چوک کے قریب مسلح ملزمان نے ایک نوجوان سے ہنڈا 125 چھیننے کی کوشش کی تاہم نوجوان نے مزاحمت کی جس پر انھوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ بعد ازاں انھیں شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹر شال منتقل کردیاگیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نوشکی بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شیخ زاہد بادینی نامی نوجوان کو قتل کردیا ،واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ،واقع بعد نامعلوم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
دریں اثناءمستونگ کردگاپ کے مقام پر بس پر فائرنگ سے نوشکی کے رہائشی مولوی نور جان زخمی ہونے کی اطلاع ہیں۔
