واشک ( نامہ نگار) واشک بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بی این پی واشک کے سینئر رہنما خلیل کبدانی ولد مولوی نور محمد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خلیل کبدانی اپنی دکان پر موجود تھے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
