ہرنائی میں قومی شاہراہ کے رابطہ پل کو دھماکے سے نقصان، ٹریفک عارضی طور پر معطل

 


ہرنائی( نامہ نگار )  بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد نے پنجاب قومی شاہراہ پر واقع رابطہ پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت قومی شاہراہ پر ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں ملوث عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post