آواران ( نامہ نگار ) آواران میں بے روزگاری سے تنگ آ کر ایک تعلیم یافتہ نوجوان امیر بخش شاہوانی نے احتجاجاً میونسپل کمیٹی آواران کے چیئرمین کے دفتر کے سامنے اپنی تعلیمی اسناد جلا دیئے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے باوجود روزگار نہ ملنے کے باعث وہ شدید مایوسی کا شکار ہے، جس کے خلاف احتجاجاً اس نے اپنی اسناد نذرِ آتش کردیئے ہیں ۔
