کوئٹہ چشمہ اچوزئی مسلح افراد گاوں کو گھیر لیا ڈرون کی گشت

 


کوئٹہ( نامہ نگار) کے علاقے گارڈن ٹاؤن پر رات کے 3 بجے سے 3:30 بجے تک بڑے سائز کے ڈرون کی پرواز۔ کئی لوگوں نے ڈرون کی ہیوی بائیک سے ملتی جلتی آواز سنی، اسکے بعد کچھ مسلح افراد ٹرک میں بیٹھ کر گارڈن ٹاؤن کے مین گیٹ سے داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے لیکن سیکیورٹی پہ معمور پرائیویٹ گارڈز نے انہیں گارڈن ٹاؤن میں داخلے سے روک دیا۔ بعد ازاں اداروں کو اطلاع دی گئی جو گارڈن ٹاؤن چشمہ اچوزئی میں اپنی تحقیقات کر کے روانہ ہوگئیں۔ کچھ دیر بعد بڑے بالوں والے اور بڑی بڑی قمیضوں میں ملبوس مسلح لوگوں نے سیکیورٹی گارڈ کو پکڑ کر مارا پیٹا۔ مختلف اطراف سے یہ لوگ گارڈن ٹاؤن کی دیواروں پر چڑھے اور اندر آنے کی کوشش بھی کی۔ گارڈن ٹاؤن چشمہ اچوزئی میں اس وقت تقریباً 400 سے زائد گھرانے آباد ہیں اور یہ انکی سیکیورٹی کیلئے بہت بڑا تھریٹ ہے۔ ہم حکام بالا سے گزارش کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور گارڈن ٹاؤن میں پولیس، سی ٹی ڈی یا دیگر ایجینسیوں کا گشت شروع کروایا جائے۔ ایک روز قبل ہنہ اوڑک میں ہونے والے واقعہ سے کافی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کسی بڑے تباہ کن پلان کی تیاریاں شروع ہیں جسکی وجہ سے خدانخوستہ کوئی بڑا سانحہ بھی پیش آسکتا ہے۔ حکام بالا سے گزارش ہے کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post