پنجگور ناگ سی پیک روڈ پر زمباد گاڑی کو حادثہ، آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

 


واشک ( نامہ نگار ) ضلع واشک کی تحصیل ناگ کے علاقے چھڈ کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر ڈیزل بردار زمباد گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص وفات جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق زمباد گاڑی پنجگور سے آ رہی تھی کہ چھڈ کے مقام پر تیز رفتاری کے دوران اس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ حادثے کے فوراً بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زاہد، سکنہ سریکوران، موقع پر وفات ہوگئے، جبکہ جنید نامی شخص شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ابتدائی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا۔
مقامی افراد نے بتایا کہ تحصیل ناگ میں سی پیک شاہراہ پر فائر بریگیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جا سکا، جس کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
اہلِ علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی پیک شاہراہ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی مستقل سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post