ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) اہلِ خانہ کے مطابق غلام سرور بنگلانی، محمد انور بنگلانی اور سکندر علی بنگلانی گزشتہ ایک سال سے مدرسہ احسانیہ میں زیرِ تعلیم تھے۔
ورثا کا کہنا ہے کہ سامان پہنچانے مدرسہ گئے تو بتایا گیا کہ بچے گھر چلے گئے ہیں، تاہم وہ گھر نہیں پہنچے۔
اہلِ خانہ نے بچوں کی ہر ممکن جگہ تلاش کی مگر تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔
اہلِ خانہ کی آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس ایس پی نصیرآباد سے بچوں کی فوری بازیابی کی اپیل کی ہے ۔
