کیچ ( نامہ نگار )
آج سی پیک شاہراہ پر برآمد کی گئی لاش کی شناخت جوسک کے رہائشی علی نیاز ولد نیاز احمد ساکن جوسک کے نام سے ہوئی ہے۔
علی نیاز انجمن تاجران کیچ کے صدر نثار جوسکی کے قریبی رشتہ دار اور معروف کاروباری شخصیت سیٹھ اعجاز علی محمد کے بھتیجے ہیں۔فیملی کے مطابق انہیں اسی ہفتے گھر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔