گوادرپاکستانی فورسز کے ہاتھوں جیونی سے متعدد بلوچ فرزند جبری لاپتہ

 


گوادر (نامہ نگار  ) بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کی تحصیل جیونی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں متعدد بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ نوجوان دران کے مقام پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ جیونی میں پانوان کے قریب پاکستانی فورسز نے انہیں روک کر جبری حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت رؤف ولد عبدالعمید، نصیر شے ولد شفی محمد، فیصل ولد حاجی مختار، محمد جان ولد اسماعیل باپاری اور انس ولد اسحاق کے ناموں سے ہوئی ہے جو جیونی کے رہائشی ہیں جبکہ چھٹے نوجوان کی شناخت امیربخش ولد سیلمان کے نام سے ہوئی ہے جو روبار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے پاکستانی فورسز نے پانوان کے علاقے سے دو درجن سے زائد افراد کو جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post