ژوب ( ویب ڈیسک ) مسافروں سے تلخ کلامی پر ڈرائیور نے بس کھائی کیطرف موڑ دیا،زخمی دو مسافروں کا انکشاف ،
دانہ سر کے قریب پیش آنے والے خوفناک بس حادثے کے بعد زخمی بچ جانے والے 2 مسافروں نے اہم دعوے سامنے لائے ہیں۔
ان کے مطابق بس کو آخری چیک پوسٹ پر کافی دیر تک روکا گیا، جہاں مبینہ طور پر بس میں موجود ڈیزل / مشکوک سامان کے حوالے سے بات ہوئی۔ زخمی مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سامان اتار کر مسافروں کو جانے دیا جائے، جس کے بعد بس دوبارہ روانہ ہوئی۔
مزید مبینہ دعوے کے مطابق راستے میں مسافروں اور ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور زخمیوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے غصے میں آ کر بس کو نیچے کھائی کی طرف موڑ دیا۔
سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ
یہ الزامات انتہائی سنگین ہیں، اس لیے عوام کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
