تربت( نامہ نگار ) بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما سید بی بی شریف کو ایک بار پھر 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سید بی بی آج صبح معمول کی پیشی کے لیے سی ٹی ڈی تھانہ تربت گئی تھیں جہاں سے انہیں حراست میں لے کر ڈسٹرکٹ جیل تربت منتقل کر دیا گیا۔
اس سے قبل آج صبح 11 بجے تربت پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران سید بی بی نے الزام عائد کیا تھا کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات ان کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر تین مرتبہ چھاپے مارے تاہم ان کی عدم موجودگی کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
یاد رہے کہ سید بی بی کو بدھ کی شب ان کے گھر پر ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں جمعرات کی رات رہا کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورتھ شیڈول کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتاری کے بعد سید بی بی کو ہدہ جیل کوئٹہ منتقل کیے جانے کا امکان ہے جہاں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنما عدالتی فیصلے کے بعد عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔