طوفانی ہواؤں سے الندور میں 10 بجلی کے کھمبے تباہ، پورا علاقہ بجلی سے محروم، فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں چیئرمین ندیم پسند

 


تربت ( پریس ریلیز ) چیئرمین یونین کونسل الندور ندیم پسند نے بیان جاری کرتے هوئے کہا گزشتہ دو روز کے دوران چلنے والی شدید طوفانی ہواؤں نے یونین کونسل الندور میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ تیز آندھی کے باعث بجلی کے کم از کم 10 کھمبے مکمل طور پر گر کر تباہ ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں پورا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔

متاثرہ بجلی کے کھمبے اس قدر تباہ ہو چکے ہیں کہ ان کی مرمت ممکن نہیں رہی، جس کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی بندش نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو چکی ہے، جبکہ بچے، بزرگ، خواتین اور مریض انتہائی کرب اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔

چیئرمین یونین کونسل الندور ندیم پسند نے کیسکو (QESCO) کے چیف ایگزیکٹو، متعلقہ ایکسیئن (XEN)، ایس ڈی او (SDO) اور ضلعی انتظامیہ سے نہایت پرزور اپیل کرتا ہوں کہ اس سنگین اور ہنگامی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔

چونکہ تمام متاثرہ کھمبے ناقابلِ مرمت ہو چکے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر 10 نئے بجلی کے کھمبے فراہم کر کے فوری تنصیب عمل میں لائی جائے تاکہ بجلی کی بحالی ممکن ہو اور عوام کو اس شدید اذیت سے نجات مل سکے۔

یہ صرف بجلی کی بحالی کا معاملہ نہیں بلکہ ہزاروں شہریوں کو بنیادی سہولیات، صاف پانی اور شدید گرمی میں زندگی کی ضروری آسائشیں فراہم کرنے کا انسانی فریضہ بھی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ متعلقہ حکام اس عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کریں گے تاکہ یونین کونسل الندور کے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post