فلاحی ادارے سنگت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد چھین کر لے گئے۔

 


پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے فلاحی ادارے سنگت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد چھین کر لے گئے۔
ایک مریض کو کوئیٹہ پہچانے کے بعد مستونگ-قلات کے درمیان یہ ہے واقعہ ہیش آیا۔
سنگت فاؤنڈیشن کی خدمت معطل ہونے کا خدشہ۔
سنگت فاؤنڈیشن کے چیئرمین شعیب جان بلوچ نے کہاکہ ہمارا فلاحی ادارہ گزشتہ تقریباً 7 سالوں سے پنجگور سمیت پورے بلوچستان اور مکران کے مریضوں اور لواحقین کی خدمت کر رہا ھے ۔ ہزاروں ضرورت مند مریض اس سروس سے مستفید ہو چکے ہیں اس عمل سےپنجگور نہیں بلکہ پورا مکران اور عوام متاثر ہونگے انہوں نے کہا کہ زخمیوں، حاملہ خواتین اور ایمرجنسی مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا مشکل ہو جائے گا انہوں نے ملوث افراد سے دردمندانہ اپیل ہے کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ایمبولینس کو فوراً واپس کر دیں تاکہ سنگت فاؤنڈیشن اپنا فلاحی کام پہلے کی طرح جاری رکھ سکے۔
سنگت فاؤنڈیشن ایمبولینس سروس مکران کے دور دراز علاقوں میں طبی امداد اور مریضوں کی منتقلی کی واحد امید سمجھتی جاتی ہے۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ فوتگی کے دوران میتوں کو مختلف علاقوں میں پہچانے میں بھی پیش پیش رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post