بلوچستان بھر میں ٹرانسپورٹروں کا پہیہ جام شٹر ڈاون ہڑتال، قومی شاہراہوں پر سناٹا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان بھر میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے باعث بلوچستان  کا ٹرانسپورٹ نظام مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا۔ حب سے ژوب تک قومی شاہراہوں پر غیر معمولی خاموشی دیکھی گئی جبکہ مسافر کوچز، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت تقریباً معطل رہی۔
کوئٹہ، خضدار، قلات، مستونگ، نوشکی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین، حب اور ژوب سمیت مختلف اضلاع میں ہڑتال کا بھرپور اثر دیکھنے میں آیا۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سفری سرگرمیاں مکمل طور پر متاثر ہوئیں۔
قومی شاہراہوں پر مسافر کوچز اور مال بردار گاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث اہم تجارتی و سفری راستے سنسان نظر آئے۔ ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نقل و حمل کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post