کوئٹہ ( نامہ نگار )بلوچستان بھر میں سخت پہہ جام ہڑتال جاری۔ دوکانے بند بازار بند راستے بند،
آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نور احمد کاکڑ کی قیادت میں کوئٹہ کے علاقے سمنلی میں شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور دیگر ٹرانسپورٹر تنظیموں کی جانب سے آج بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث صوبے میں لوڈنگ، ان لوڈنگ اور مال بردار ٹرانسپورٹیشن مکمل طور پر معطل ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رہے گی۔
