گوادر سنٹسر سے اغوا ہونے والے چار پولیس اہلکار بازیاب

 


گوادر ( نامہ نگار ) گوادر  کے علاقے سنٹسر چیک پوسٹ سے چند روز قبل مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چار پولیس اہلکار بازیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مغوی اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے جس کے بعد وہ بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کو چند روز قبل سنٹسر چیک پوسٹ سے مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ تاہم ان کی بازیابی کے حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post