قلات ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل بی این پی کے رہنماء ساجد ترین کے بعد پارٹی رہنماء پرنس موسی احمدزئی نے بھی کھٹ پتلی وزیراعلی کے اختر جان مینگل پر بے جا تنقید برائے تنقید کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سرفراز بگٹی اختر مینگل پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ ہم انہیں ایوب اسٹیڈیم مستونگ قلات یا کہیں اور مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں ہم بھی جلسہ کرتے ہیں اور وہ بھی جلسہ کریں دیکھتے ہیں عوام کس کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک جاری آڈیو بیان میں کیا ہے۔
اس سے قبل بی این پی کے رہنما ساجد ترین بھی سرفراز بگٹی کو اختر مینگل پر تنقید کرنے پر جلسہ کرانے کا چیلنج دے چکے ہیں جبکہ آج پرنس موسی نے بھی یہ چیلنج دہرایا ہے۔
پرنس موسی نے کہا کہ سرفراز بگٹی یہ مت بھولیں یہ وہ دو تین مہینوں کے مہمان ہیں کتنے وزیراعلی آئے اور کتنے گئے۔ انہیں اپنا ماضی نہیں بھولنا چاہیئے۔
