رکھنی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے رکھنی کے علاقے زادین میں ایک خاتون کوغیرت کے نام پر چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق مسوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو ڈیرہ بگٹی کے حلقے میں دفن کر دیا گیا، جبکہ واقعے پر پولیس کارروائی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مقتولہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
