کوئٹہ طالب علم سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ



کوئٹہ ( نامہ نگار ) کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد کسٹم سریاب سے تعلق رکھنے والے طالب علم عطاء الرحمان پرکانی ولد محمد نواز پرکانی کو سی ٹی ڈی نے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں. ذرائع کے مطابق عطاء الرحمان پرکانی کو جن کا عمر تقریباً سولہ سال ہے سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے رات گئے تین بجے ان کے گھر سے گرفتار کر کے جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا. انہوں نے کہا کہ عطاء الرحمٰن کمسن طالب علم ہیں انھیں غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے جبری لاپتہ کیا گیا ہے بازیاب کیا جائے.

Post a Comment

Previous Post Next Post