پنجگور (بلوچستان ٹوڈے نیوز) پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر فوج کشی شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں فوجی دستوں کی بھاری نفری داخل ہوئی ہے جس کے بعد سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں متعدد ڈرون مسلسل گشت کر رہے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت ہے۔ مقامی شہری گھروں میں محصور ہیں اور آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہے۔
