تربت ( ویب ڈیسک ) دشت کے علاقے نگور سے دو روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے والے کاروباری شخص عقیل اکبر بازیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عقیل اکبر کو چند روز قبل دشت نگور کے علاقے سے موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد ان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب شدید تشویش میں مبتلا تھے اور ان کی بازیابی کے لیے اپیلیں کی جا رہی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عقیل اکبر بازیاب ہو کر اپنے اہلخانہ سے مل گئے ہیں۔ تاہم ان کی بازیابی کے حالات اور واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں کہ انھیں اغوا برائے تاوان یا اور مقصد سے اغواکیاگیا تھا اغوا کار کون تھے۔
ان کی واپسی کی اطلاع ملنے پر اہلخانہ، دوستوں اور علاقے کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
