کوئٹہ ،ڈیرہ مراد جمالی ، اور بھاگ میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد قتل ،ہرنائی کوئلہ کان میں دھماکہ 2 ھلاک ،نہر سے بچے کی نعش برآمد ،پنجگور ٹرکوں کو آگ لگادی گئی

 


کوئٹہ ( ویب ڈیسک ،نامہ نگاران ) بلوچستان کے  مرکزی شہر کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی ، بھاگ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد قتل۔جبکہ
ہرنائی میں کوئلہ کان میں حادثے سے 2 کانکن ہلاک ہوگئے جبکہ اوستہ محمد سے ایک لاپتہ بچے کی لاش برآمدہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق
کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
چھیپا ویلفیئر بلوچستان کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک شخص کی شناخت 30 سالہ علی احمد ولد سلطان، قوم ابابکی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسرے واقعہ میں کوئٹہ کے علاقے لنک روڈ ہزارگنجی روڈ ازبک بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے قریب گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اسی طرح بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن سے عارف علی نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
علاوہ ازیں ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان کے اندر مٹی کا تودا گرنے کے نتیجے میں 2 کانکن موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حادثہ شاہرگ کول مائنز ایریا میں واقع پانچ نمبر پہاڑ کے مقام پر ایک کوئلہ کان کے اندر اس وقت پیش آیا جب کانکن روزمرہ کی طرح گہرائی میں کھدائی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بھاری تودا ان کے اوپر آ گرا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو ٹیمیں، ساتھی کانکن اور پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
دونوں ہلاک کانکنوں کی لاشوں کو شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب اوستا محمد کے نواحی علاقے میں گزشتہ دو روز سے لاپتہ 8 سالہ بچے کی نہر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق، گوٹھ میر چاکر خان جمالی کے رہائشی 8 سالہ محمد یاسین ولد نور محمدبرڑو دو روز قبل گھر سے لاپتا ہوگیا تھا،لاش اوستا محمد کے قریب واقع ‘ہدیرو شاخ (نہر) میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔
پولیس نے نہر سے لاش نکال کر اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع  پنجگور میں مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران فائرنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں چیدگی روٹ پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے بڑی گاڑیوں کے ٹائروں پر فائرنگ کی۔اس دوران تین بڑی گاڑیوں، جن میں ٹرالر اور دیگر گاڑیاں شامل تھیں، کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post