کوئٹہ( نامہ نگار ) کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مل کے مقام پر موجود مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئ ہے ویڈیو بھیجنے والے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ مسلح افراد قومی شاہراہ پر موجود تھے اور ناکہ لگائے ہوئے تھے کہ اس دوران ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جانب فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا مسلح افراد شاہراہ سے پسپا ہوکر نزدیکی علاقے میں روپوش ہوگئے
