پنجگور / تربت ( نامہ نگاران ) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں پولیس کی جانب سے 3 افراد کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
ماضی میں ایسی متعدد لاشیں جو سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہسپتال منتقل کی گئیں ان کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا رہا کہ وہ عسکریت پسند تھے جوفورسز کی کارروائی میں مارے گئے بعدازاں اکثریت کی شناخت جبری لاپتہ افرادکے طور پر ہوگئی ۔
مذکورہ لاشوں کے حوالے سے فورسز کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لاشیں جبری لاپتہ افرادکی ہوسکتی ہیں۔
دوسری جانب تربت سے اطلاعات ہیں کہ
ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے بُلیڈا میں ایک آپریشن کے دوران دو نوجوانوں سلمان عرف چراغ اور اکرام عرف پکھو، کو ہلاک کر دیا ہے ،فورسز کا دعوی ہے کہ دونوں مسلح تنظیموں سے تعلق رکھتے تھے ،تاہم آزاد ذرائع یا کسی تنظیم کی جانب سے کوئی خبر جاری نہیں ہوا ہے ۔
