آواران ( نامہ نگار ) ضلع آواران کے علاقے کہن زیلگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان پولیس کانسٹبل پلین ولد ماسٹر محمد انور انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 11 بجے ا نھیں زہریلی کالے بچھو نے کاٹ لیا، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ فوری طور پر اہل خانہ نے انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران منتقل کیا، جہاں میڈیکل ٹیم نے پوری رات ان کی جان بچانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔
تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود آج صبح تقریباً 10 بجے وہ شدید درد و تکلیف کے باعث جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
