کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ صبغت اللہ شاہ جی کو عمر بھر سزا سنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس فیصلے کو غیر قانونی غیر ائینی قرار دیا جس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور انصاف کو اپنے پاؤں تلے روند تے ہوئے سزا سنائی
بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ صبغت اللہ شاہ جی کے حوالے سے سامنے انے والی عدالتی فیصلے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہیں انصاف کے تقاضوں کے مطابق شفاف اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کو یقینی بنایا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا کہ اس لیے اس فیصلے کی قانونی کوئی وقت نہیں جس میں ملزمان کو صاف شفاف ٹرائل کا حق فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی ائین کے ارٹیکل 10 اے کے مطابق لوازمات پورے کیے گئے بلکہ یہ فیصلہ سیاسی انتقامی کاروائی ہے جس میں انسانی بنیادی حقوق کا احترام نہیں رکھا گیا یقینا ایسے فیصلے معاشرے میں مزید بے انصافی احساس محرومی کو جنم دیتی ہے جو معاشرے میں منفی رحجانات بڑھنا یقینی ہے ہے بیان میں کہا گیا ہے کے اعلی عدالتیں اس کیس میں ہونے والے نہ انصافیوں اور قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھے گی ۔
