تمپ اور پنجگور سے دو مسخ شدہ نعشیں برآمد

 


تمپ / پنجگور ( نامہ نگار )  تمپ میں گولیاں لگی لاش برآمد،
پولیس کے مطابق تمپ سٹی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت تنویر ولد بشیر احمد سکنہ تمپ کے نام سے ہوا ہے۔
ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
واضح رہے کہ آج ضلع پنجگور سے ایک لاش ملی تھی جب کہ کل پیر کو تربت کے علاقہ دشت بندگاہ کے نزدیک بھی ایک لاش برآمد ہوئی تھی۔ رواں ہفتے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ لاشیں ملی ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post