تربت آپسر میں فائرنگ، ایک شخص زخمی

 


تربت ( ویب ڈیسک ) آپسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسلم ولد عبدالقادر عرف پھلان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post