کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کا دعوی ، پانچ مشتبہ افراد گرفتار ۔سیاسی سماجی حلقوں نے دعوی کو مسترد کردیا

 


کراچی ( ویب ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے  کراچی کے دو مختلف مقامات سے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کرلیا ۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں عمران خان عرف شوکت، ظہیر احمد اور محمد ریاض شامل ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا تعلق بلوچ علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔ جب کہ حجت اللہ اور حبیب اللہ نامی دو دیگر مشتبہ افراد کو ایک علیحدہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا یے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بعض گرفتار افراد پر حساس مقامات کی ریکی، بھتہ خوری اور دیگر مبینہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک ملزم پر بلوچستان کے علاقے گشکور میں 2024 کے دوران ہونے والے ایک دھماکے میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران پانچ پستول، متعدد زندہ گولیاں اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائیوں کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر مشتبہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔دوسری جانب سایسی سماجی حلقوں کا الزام ہے کہ سی ٹی ڈی ہمشہ جھوٹی بیان جاری کرکے شہریوں کی گرفتاری کا دعوی کرتے ہیں مگر حقیقت میں وہ پہلے سے جبری لاپتہ افراد کو ظاہر کرکے ان پر الزامات تھونپ دیتے ہیں ۔جو قانونی کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔عوام ایسے حرکتوں کو مسترد کرتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post