خاران ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے کلی بنج ٹوپیان سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد۔
خاران سے اطلاعات ہیں کہ کلی بنج ٹوپیان کے علاقے سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نعش کی شناخت عبدالحمید ولد حضور بخش ساکن کاندہی زہری ضلع خضدار کے نام سے ہوا ہے۔
لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید ہسپتال خاران منتقل کر دیا گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ،تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں
