تربت ( نامہ نگار ) تربت دشتی بازار تربت کے رہائشی گہرام ولد امان اللہ پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں، جس پر اہل خانہ نے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق گہرام 15 جون 2026 کی صبح تقریباً 10 بجے اپنے ماموں کی دکان جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے، تاہم وہ نہ دکان پہنچے اور نہ ہی واپس گھر آئے۔ اہل خانہ کی جانب سے ہر ممکن تلاش کے باوجود تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
