قلات فورسز کا آپریشن سردار حضور بخش کے محلے میں لوٹ مار کرکے محلے کو آگ لگادی

 


قلات ( نامہ نگار ) قلات کے علاقہ شیخڑی میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی کے دوران سردار حضر بخش اور اسکے رشتہ داروں کے محلے میں داخل ہوکر خواتین بچوں سمیت علاقہ مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناکر انھیں ان  کے گھروں سے زبردستی نکال کر انکے گھروں کو آگ لگادی دیکھتے دیکھتے سات گھروں پر مشتمل پورا محلہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ فورسز بلاجواز گھروں میں داخل ہوکر توڑپھوڑ کی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گھروں کی تلاشی لی ،غیر قانونی اشیا ء نہ ملنے پر معافی مانگنے کے بجائے گھروں کے قیمتی اشیاء لوٹ کر بعد ازاں گھروں کو آگ لگادی ۔
جو قانون آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
حکومت بلوچستان سے اپیل ہے کہ گھروں کے جلائے جانے اور لوگوں کو فورسز کی جانب سے ہراسان کرکے لوٹ مار کرنے کی تحقیقات کریں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post