خاران ( نامہ نگار ) خاران پولیس ذرائع سر خاران گزشتہ رات تھانہ سر خاران کے ایس ایچ او دوست محمد نوشیروانی اور تفتیشی افسر ھدایت اللہ کی نگرانی اور ہیڈ محرر سر خاران مجیب الرحمٰن کے ہمراہی میں پولیس نے رات بھر چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھیں بالآخر پولیس اغوا ہونے والی مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرانے میں کامیاب ہو گئی اور واردات کے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا تھا۔
اس کامیاب کارروائی میں گروک چیک پوسٹ کے انچارج حاجی محمد بقا ، غلام حسین، اور ببر نیاز علی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
سپریڈنٹ آف پولیس خاران جناب عبد السلام نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم سر خاران کو شاباش دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
