قلعہ عبداللہ ( نامہ نگار) میزئ اڈہ نیو بائی پاس پر گزشتہ کئی دنوں سے ڈاکوؤں کی جانب سے وارداتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ آج دو مسلح ڈاکوؤں نے کلی گلمیان کے رہائشیوں سے موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی۔
واقعے کے بعد مقامی قبائل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور تقریباً تین گھنٹے کے مقابلے کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں گرفتار ڈاکوؤں کو ایس ایچ او محمد سلیم صاحب، تھانہ میزئ اڈہ کے حوالے کر دیا گیا۔
علاقے کے عوام نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے جرائم کا خاتمہ ہو اور عوام کا جان و مال محفوظ رہے۔
